اہم خبریںشہر شہر سے

پنجاب حکومت کا آٹا، چینی،گھی،دال اور مختلف اشیائے ضروریہ پر رمضان المبارک میں سبسڈی دینے کا فیصلہ۔

ایڈیٹر انچیف ارشد محمود گھمن

لاہور (ٹی این آئی)پنجاب حکومت نے  آٹا اور چینی سمیت مختلف اشیائے ضروریہ پر  سبسڈی فراہم کرنے کے لیے خصوصی پیکج کی تیاری پر کام شروع کر دیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر  رمضان پیکج کے لیے سفارشات تیار کرنے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری پنجاب، محکمہ زراعت، صنعت اور  لائیو اسٹاک کے سیکرٹریز  نے شرکت کی۔

رمضان پیکج کی سفارشات تیار کرنے کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس  میں رمضان بازاروں میں اشیاء کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، صوبے میں رمضان بازار شعبان کے آخری ہفتے میں فعال ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button