پاکستانجرم وسزا

اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی محکمہ زراعت اور آبپاشی کے افسران گرفتار ۔

ایڈیٹر انچیف ارشد محمود گھمن

لاہور۔(ٹی این آئی)اینٹی کرپشن نے لیہ سے محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد زبیر غوری کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے کیڑے مار زرعی ادویات کی غیر قانونی دوکان کی اجازت دے رکھی تھی۔ملزم کو دس ہزار روپے روپے رشوت وصول کرتے گرفتار کیا گیا۔اینٹی کرپشن نے خوشاب سے محکمہ آبپاشی کے ضلعدار محمد نوید کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد نوید سے دس ہزار روپےکے نشان ذدہ نوٹ برآمد کرلئے گئے۔دونوں ملزمان کو سول جج صاحبان کی موجودگی میں ٹریپ ریڈ کرکے گرفتار کیا گیا۔اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کرپٹ سرکاری اہلکاروں کے خلاف شکنجہ سخت کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button