
SHOسمبڑیال ریاض باجوہ کے تبادلہ کے خلاف سمبڑیال کے شہری سڑکوں پر،اعلی احکام سےتبادلے کی منسوخی کا مطالبہ۔
ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن
سمبڑیال (ٹی این آئی) ایس ایچ او ماڈل تھانہ سمبڑیال ریاض باجوہ کو غریب کی آواز بننا مہنگا پڑ گیا،قبضہ مافیاء کیخلاف کاروائی کرنے پر بااثر افراد نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے ایماندار اور فرض شناس ایس ایچ او ریاض باجوہ کا تبادلہ کروا دیا، ریاض باجوہ کے تبادلہ پر شہریوں کا شدید احتجاج، روڈ بلاک کرکے پنجاب پولیس کے حق میں نعرے بازی،شہریوں کا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب سے غریبوں اور مظلوموں کی آواز بننے والے ایس ایچ او ریاض باجوہ کو دوبارہ ماڈل تھانہ سمبڑیال میں تعینات کرنے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق کوٹلی نوناں کے رہائشی زبیر کے بھائی طفیل نے تھانہ سمبڑیال میں درخواست دائر کی کہ کچھ بااثر قبضہ مافیاء کے افراد نے جعلی اور بوگس کاغذات تیار کروا کر ہماری زمین پر قبضہ کر لیا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال ریاض باجوہ نے انکوائری کا آغاز کیا اور تمام تر حقائق سامنے آنے پر انہوں نے غریب اور معذور شخص زبیر کی زمین پر قبضہ کرنے والے مافیاء کیخلاف کاروائی شروع کر دی۔بااثر قبضہ مافیاء نے اپنے خلاف ہونے والی کاروائی کی پاداش میں اپنا سیاسی اثرورسوخ اور مبینہ طور پر پیسے کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے اک ایماندار آفیسر کا تبادلہ کروا دیا۔ریاض باجوہ کے تبادلہ کی خبر شہر میں پھیلتے ہی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ڈی ایس پی آفس کے سامنے دونوں اطراف سے جی ٹی روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او ریاض باجوہ کو فل الفور ماڈل تھانہ سمبڑیال میں تعینات کیا جائے۔شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریاض باجوہ سے قبل بھی کئی ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال میں تعینات رہ چکے ہیں لیکن ہم نے ریاض باجوہ جیسا ایماندار اور فرض شناس آفیسر نہیں دیکھا۔یاد رہے کہ موصوف نے سمبڑیال کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی یہی وجہ ہے کہ آج ان کے تبادلہ کی خبر سنتے ہی شہری احتجاج کر رہے ہیں جبکہ سمبڑیال بار ایسوسی ایشن نے بھی ریاض باجوہ کے تبادلہ کیخلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔یادرہے ایس ایچ او ریاض باجوہ کی جگہ ڈی پی سیالکوٹ نے گزشتہ رواقبال خاں کو نیا SHO ماڈل پولیس اسٹیشن سمبڑیال میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔