پاکستانجرم وسزاشہر شہر سے

اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی،قبضہ مافیا کے گرد اینٹی کرپشن کا شکنجہ تیار۔

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

لاہور(ٹی این آئی ) اینٹی کرپشن نے قبضہ مافیا کے گرد شکنجہ سخت کر دیا ہے ۔کروڑوں روپے مالیت کی سینکڑوں کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی ۔ خوشاب کے علاقے چکنمبر 3 سے سو کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی ۔واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار حسین بلوچ کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے تحصیل قائدآباد میں آپریشن کیا۔ واگزار کرائی گئی اراضی متعلقہ محکمہ کے حوالے کردی گئی۔ اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہناتھا کہ قابضین سے تاوان کی وصولی کے لئے محکمہ مال کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button