
انٹرنیشنل
امریکی گلوکارہ ڈیمی لوویٹو نے 2000 میں ڈزنی چینل میں واقف کار کی جانب سے زیادتی کا اعتراف ۔
ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن
نیو یارک (ٹی این آئی)امریکی گلوکارہ ڈیمی لوویٹو نے 2000 میں ڈزنی چینل میں کام کیے جانے کے دوران ایک واقف کار کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ گلوکارہ نے بتایا ہے کہ انہیں اس شخص کو ہر وقت دیکھنا پڑا البتہ ڈیمی نے ان سے مبینہ زیادتی کرنے والے شخص کا نام نہیں بتایا۔ گلوکارہ نے کم عمری میں زیادتی کا شکار ہونے کا انکشاف اپنی یوٹیوب ڈاکومینٹری ’ڈانسنگ ود ڈیول‘ میں کیا۔