اہم خبریںجرم وسزا

محکمہ (C&W)سیکنڈ بلڈنگ ڈویژن GOR5 کا SDOفرخ اینٹی کرپشن کے ریڈار پر

By Editor arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی) محکمہ (سی اینڈ ڈبلیو) سیکنڈ بلڈنگ ڈویژن GOR5 لاہور کے SDOفرخ نے ٹھیکداروں سے مبینہ طور پر اپنے بیٹے کی وساطت سے بوگس ادائیگیاں کر کے قومی خزانہ کے کروڑوں روپے خورد برد کر لئے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ SDO فرخ اس سے قبل ایم اینڈ آر بلڈنگ ڈویژن2 لاہور لیک روڈ پر SDOتھا اور مبینہ طور پر اپنے بیٹے کو ڈویژن میں جاری سپیشل ریپرنگ سرکاری بلڈنگز کے ٹینڈرز کا بااختیار بنا رکھا تھا جو ٹھیکداروں کے ساتھ ساز باز کر کے ان کو ان کی کمیشن دے کر تمام کام اپنے سپرد لے لیتا ہے یہاں تک کے ان کے جعلی بلز اور نام نہاد ٹھیکداروں کے نام پر اپنے باپ ایس  ڈی اوفرخ سے  جعلی کوٹیشیز بنوا کر لاکھوں روپے نکال چکا ہے ذرائع نے بتایا کہ آجکل اس نے GOR5. میں اپنے بیٹے کی وساطت سے ٹھیکداروں سے مک مکا کر کے قومی خزانہ کےکروڑوں روپے خورد برد کرنے کے درپے ہے ذرائع مزید بتایا کہ یہ سی اینڈ ڈبلیو میں سیکرٹری کیپٹن اسد کے ماتحت آفیسر کی آشیرباد باد سے تعینات ہے اسے 5 لاکھ روپے ماہانہ منتھلی دینے کا ٹھیکداروں پر پریشر ڈال کر ایگزیکٹیو انجنیئر کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی کوٹیشیز کے ذریعے قومی خزانہ کو لوٹنے کاباوسیع تجربے کا مالک ہے اس نے مبینہ طور کروڑوں روپے کے اپنی فیملی اور بیٹے کے نام اثاثے بنا رکھے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کے اس کی مبینہ طور پر جعلی تعلیمی سرٹیفیکیٹ ہیں ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اینٹی کرپشن نے شہری کی درخواست پر اس کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ ایس ڈی او فرخ نے بیٹے کی ٹھیکداروں سے دوستی کی تصدیق کی ہے اور اعلی احکام سے ریلیشن شپ ہونے کی بھی دعوی کیا ہے ۔اور کہا ہے میرا کوئی کچھ نیں بگاڑ سکتا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button