اہم خبریںجرم وسزا

10 اپریل ضمنی الیکشن حلقہ این اے 75ڈسکہ،انتخابات کے پرامن، صاف شفاف اور غیرجانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے بڑوں کی بیٹھک

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

سیالکوٹ (ٹی این آئی )چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی ہدایت پر سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر کی زیر صدرات کیو ڈی پی ایس ڈسکہ میں حلقہ این اے 75سیالکوٹivکے الیکشن کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے اورحلقے میں ضمنی انتخابات کے پرامن، صاف شفاف اور غیرجانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر اختر نذیر نے کہا کہ گذشتہ ضمنی الیکشن کی دوران سرزد ہونے والی کوتاہیاں کا اعادہ نہ ہو۔اس ضمن میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا دفتر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رہے گا جبکہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے متعلقہ ونگز بھی ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمدگھمن، ریجنل پولیس آفیسرگوجرانوالہ عبدالکریم،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق،ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ضمنی الیکشن این اے 75کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامی و سیکیورٹی کے امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے میڈیا کے نمائندوں کو اجلا س میں ہونے والے فیصلوں بارے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ 10اپریل کو ضلع سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75کے ضمنی الیکشن کے انعقاد کو پر امن، صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی کو دوگنا کردیا گیا اور احساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا جبکہ متنازعہ پولنگ اسٹیشنز کے عملہ کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئے پولنگ عملہ کی ٹریننگ کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button