پاکستانجرم وسزا

وزیر اعلی پنجاب کا حکم ،ڈی جی اینٹی کرپشن ان ایکشن۔

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

لاہور (ٹی این آئی )وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر اینٹی کرپشن کے قبضہ مافیا پر کاری وار جاری

سرگودھا، اوکاڑہ اور ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن۔

لاہور ۔ سرگودھا ، اوکاڑہ اور ڈی جی خان ڈویژن میں با اثر قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کی سینکڑوں کنال اراضی واگزار کرا لی گئی۔ تین مختلف کاروائیوں میں مجموعی طور پر چھ کروڑ بیس لاکھ کی 434 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے ضلع خوشاب کے علاقے نوشہرہ سے 224 کنال 14 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔نوشہرہ سے واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے۔دوسری کاروائی میں اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد سے 115 کنال 20 مرلے سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی۔ رینالہ سے واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت تین کروڑ بیس لاکھ روپے ہے۔ جبکہ لیہ کے علاقے چکنمبر 217 سے 85 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی۔لیہ سے واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت دو کروڑ روپے ہے۔واگزار شدہ تمام اراضی محکمہ مال کے حوالے کر دی گئی ۔محکمہ مال کو قابضین سے تاوان کی وصولی کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button