اہم خبریں

ن لیگی راہنما مریم نواز نے دوبارہ سیاسی منظرپر آنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

لاہور (ٹی این آئی )مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دوبارہ سیاسی منظرپر آنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس کا آغاز وہ کراچی کے حلقہ این اے 249 کے انتخابی معرکہ میں الیکشن مہم سے کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی نائب مریم نواز نے دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آئندہ دنوں کراچی جائیں گی اورمریم نواز حلقہ این اے 249میں لیگی امیدوارمفتاح اسماعیل کی الیکشن مہم چلائیں گی ۔مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے مریم نواز کے دورہ کراچی کا شیڈول مرتب کرنا شروع کردیا۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعت کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں اختلافات ہونے کے باعث مریم نواز نے سیاست سے پس پردہ چلی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button