اہم خبریںجرم وسزا

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری محکموں میں چھپی بھیڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن

CEO:Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی ) اینٹی کرپشن نے سرکاری محکموں میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے پنجاب کے مختلف شہروں سے چار افراد کو رشوت و جعلسازی میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ پکڑے جانے والے سرکاری اہلکاروں کا تعلق مختلف محکموں سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن سے محکمہ سوشل ویلفئیر و بیت المال کا جونئئر کلرک مصطفی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم مصطفی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں بیس ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ رشوت خور کلرک پر مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ اسی طرح لینڈ ریکارڈ سینٹر جگا عباسیہ تحصیل خان پور ضلع رحیم یار خان سے چوکیدار رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ملزم کو سجاد حسین کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا گیا۔ملزم سجاد حسین سے رشوت کے دس ہزار روپے برآمد کر کے پرچہ درج کر لیا گیا۔

اینٹی کرپشن راولپنڈی نے مفرور اشتہاری ظفر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ظفر نے حلقہ پٹواری کی ملی بھگت سے 53 کنال 6 مرلہ زمین کی غیر قانونی گرداوری داخل کی۔ جبکہ ایک دوسری کاروائی میں اینٹی کرپشن وہاڑی نے جعلسازی سے سیل ڈیڈ تیار کرنے والے ملزم مقصود احمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے جائیداد کی حقیقی وارث عنبرین طاہر کو جعلی دستاویزات تیار کرکے جائیداد سے بے دخل کرنے کی کوشش کی۔

اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کی سرکاری محکموں میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button