پاکستانجرم وسزاشہر شہر سے

سمبڑیال:درجن سے زائدبھٹہ خشت مالکان نے اہل علاقہ کےلوگو ں کا جینا دوبر کر دیا۔

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

سیالکوٹ (وقاص ارشد گھمن بیورو چیف، ٹی این آئی)

سمبڑیال شہر کے مضافات میں قائم بھٹہ خشت،چمنیوں سے نکلنے والا دھواں عوام اور ماحول کے لئے نقصان دہ، انتظامیہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کروانے میں مکمل ناکام۔
تفصیلات کے مطابق سمبڑیال کے اردگرد موجود دیہاتوں میں درجنوں بھٹہ خشت قائم ہیں جنہیں محکمہ ماحولیات کے افسران تاحال زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرا سکے ان کی چمنیوں سے ہر وقت زہریلا دھواں نکلتا رہتا ہے جو اطراف کی آبادیوں کو شدید متاثر کر رہے ہیں۔یہ زہریلا دھواں ماحول اور عوام دشمن بھی ہے ذرائع کے مطابق ان بھٹوں میں لکڑی اور کوئلے کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے جس سے پیدا ہونے والا زہریلا دھواں انکی چمنیوں سے خارج ہوتا رہتا ہے جس کی وجہ سے یہ دھواں ہوا میں جاکر انتہائی مضر صحت ہو جاتا ہے اور اطراف کی آبادیوں کیلئے خطرناک صورت اختیار کرلیتا ہے جس سے مقامی آبادی میں متعدد بیماریاں جیسے کھانسی، الرجی آنکھوں کی بیماری اور پھیپھڑوں کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، ان بھٹوں کے اطراف میں رہنے والوں اہل علاقہ کے سینکڑوں دیہاتوں کے متاثرین کا کہنا ہے کہ ان بھٹوں سے نکلنے والا دھواں انتہائی زہریلا ہوتا ہے جو آسمان پر چھا کر ماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے جبکہ اس سے نکلنے والے دھویں سے بدبو انتہائی سخت ہوتی ہے عوام نے کہا کہ ان چمنیوں سے نکلنے والے دھوئیں کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں دی جارہی اور متعلقہ محکمہ ماحولیات کے افسران بھی بھٹہ خشت مالکان سے مبینہ ساز باز کر کے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، اہل علاقہ کے متاثر عوام نے کمشنر گوجرانوالہ ذولفقار گھمن اور ڈی سی سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بھٹوں کو قانون کے تحت پابند کیا جائے اور ان کی چمنیوں سے نکلنے والے زہریلے دھویں کو روکنے کےاقدامات کئے جائیں۔یاد رہے کہ موجودہ حکومت کے آتے ہی تمام بھٹہ خشت کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس پر تاحال عملدرآمد نہ ہو سکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button