
ضمنی الیکشن پی پی 84 خوشاب:سیکیورٹی انتظامات مکمل رینجرز کے 520 جوان ڈیوٹی پر مامور
ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن
لاہور(ٹی این آئی)صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، غلام اسرار خان نے حلقہ PP-84خوشاب میں 5مئی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب میں سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے رینجرز کے سربراہان، لیفٹیننٹ کرنل ذیشان، لیفٹیننٹ کرنل رضوان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب محمد نوید، ڈپٹی کمشنرخوشاب مسرت جبین، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر خورشید عالم، ریٹرننگ آفیسر شکیل احمد اور ریٹرننگ آفیسر رائے سلطان بھٹی کے ساتھ اہم ملاقات کی۔ رینجرز اور پولیس کے سربراہان نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو ضمنی انتخاب کے حوالے سے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق، رینجرز کے 520جوان ضمنی انتخاب کے دوران ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔ہر پولنگ اسٹیشن کے باہر رینجرز موجود ہوں گے۔پریزائیڈنگ افسررزلٹ کی تیاری کے بعد پولنگ ریکارڈ کے ساتھ رینجرز اور پولیس اہلکاران کی نگرانی میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچائے جائیں گے۔علاوہ ازیں ریٹرننگ افسر کے دفتر میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی رینجر کی ہوگی۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے خصوصی ہدایات دیں کہ چونکے حلقہ وسیع رقبے پر مشتمل ہے چنانچہ نتایج کی بروقت وصولی کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں کرونا sopsکو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔