جرم وسزاشہر شہر سے

ایس ایچ او بیگووالہ پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار لاکھوں کی چرس برآمد

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

سمبڑیال (ٹی این آئی) ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پرتھانہ بیگووالہ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم میں لاکھوں روپے مالیت کی اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد کر کے پیشہ ورمنشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگو والہ کے ایس ایچ ا ومحمد آصف شہزاد کی نگرانی میں بیگووالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک اور پیشہ ور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ بیگووالہ نے بتایا کہ جھاڑیانوالہ کے رہائشی سجیل ولد شکیل کے قبضہ سے 1340گرام چرس اورعامر ولد عاشق کے قبضہ سے 1280 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔پولیس منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button