اہم خبریں

ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے نارتھ سیالکوٹ دلشاد احمد دوران تعیناتی خوبرو خواتین کومبینہ طور پر ہراساں کر نے اورشادیوں کےانکشافات

By Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی ) محکمہ سی اینڈ ڈبلیوچیف انجینئر ہائی وے نارتھ وسیم طارق اورایگزیکٹو انجینئر سیالکوٹ دلشاد احمد نے مبینہ طور پر قومی خزانہ کے اربوں  روپے خورد برد کرنے کے انکشاف پروزیر اعلیٰ پنجاب انسپیکشن ٹیم نے مذکورہ آفیسر کےخلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر لیا ہے ۔

 

یاد رہے کہ مذکورہ ایگزیکٹیو انجینئر کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حلقہ انتخاب ڈیرہ غازی خان  31 مئی 2017اور13نومبر 2020 میں کروڑوں روپے سڑکوں کی سپیشل ریپیئر اور پیچ ورک کی مد میں چار کروڑ روپے خرد برد کرنے کے خلاف عبداحئیی دستی ایم پی اے کی تحریک استحقاق پیش کرنے پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کر دیا ۔

 

جس میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے دو افسران چیف انجینئر آصف وسیم طارق اور ایس ای حبیب الحق رندھاوا کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے مذکورہ آفیسر کی کرپشن کو بے نقاب کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں محکمہ سے فارغ کرنے کا تجویز پیش کی ۔

 

بعد ازاں مذکورہ آفیسر نے اعلیٰ افسران کی مبینہ ملی بھگت سے تین دفعہ  ایگزیکٹیو انجنیئر  فیصل آباد ،اور مورخہ 17 جولائی 20ایگزیکٹیو انجینئر ہائی وے مکینیکل انجینئر نگ ملتان اپنی تعیناتی کروا لی اور دوبارہ پھر سے مورخہ 13-11-20 کوڈی جی خان میں بطور ایگزیکٹیو انجینئر تعیناتی کروالی جس کے بعد یہاں بھی کروڑوں روپے کی ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سے بوگس ادائیگیاں کر ڈالیں ۔

 

مذکورہ آفیسر نے وزیر اعلیٰ کے حلقہ انتخاب سے سفارش کروا کر 26مارچ2021کو سیالکوٹ میں بطور ایگزیکٹیو انجینئر تعیناتی کروا لی ۔ذرائع کے مطابق ایگزیکٹیو انجینئر سیالکوٹ دلشاد احمد مبینہ طور عید الفطر کے موقع پر بھی ٹھیکداروں اور اپنے ما تحت عملہ سے مک مکا کر کے کنگرہ روڈ سیالکوٹ کے 10 کروڑ روپے کی بوگس ادائیگیاں کر نے کے الزامات سامنے ہیں ۔

 

جبکہ مذکورہ آفیسر نے ایمن آباد سیالکوٹ روڈ کی تعمیر و مرمت مکمل کر نے سے قبل ہی انڈوانس 25 کروڑ روپے کی بوگس ادائیگیاں کر کے قومی خزانہ کے کروڑوں روپے خورد برد کر لئے ہیں علاوہ ازیں بوگس کوٹیشیز کی مد میں بھی تقریبا 3 کروڑ روپے کی بوگس ادائیگیاں کر ڈالیں اور عید بنالی۔

 

ذرائع کے مطابق مذکورہ ایگزیکٹیو انجنیئر پر اربوں روپے کے نا جائز اور بے نامی اثاثوں کے بھی انکشافات سامنے ہیں ذرائع نے مزید بتایا کے مذکورہ ایگزیکٹیو انجینئر ہر ضلع میں مبینہ طور پر  اپنی تعیناتی پر شادیوں کی ہیٹرک کر نے کا ریکارڈ سند یافتہ پایا جاتا ہے جس کے چرچے پورے محکمہ میں سر فہرست پائے جاتے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ آفیسر مبینہ طور پر محکمہ کے اندر اور باہر وزیر اعلی پنجاب عثمان بردار سے قریبی رشتہ دار ی کے دعویدار بھی ہے ۔

 

اور مبینہ طور پر پرنسپل سیکرٹری چیف منسٹر طاہر خورشید کے دست بازو ہو نے کے پرچار کرکے ماتحت عملہ اور اعلی احکام کو بلیک میل کر نے کا بھی ماہرانہ وسیع تجربہ رکھتا ہے۔ یاد رہے مذکورہ ایگزیکٹیو انجینئر کی تعیناتی 26مارچ2021 کو سیالکوٹ ہوئی ہے مگر مذکورہ ایگزیکٹیو انجنیئر سیالکوٹ دلشاد احمد لاہور میں اپنے ذاتی بنگلے میں ڈیرے جما کر مبینہ طور پر رنگین محفلیں سجا کر ہفتہ میں صرف ایک دن سیالکوٹ ڈیوٹی پر جاتا ہے۔

 

اور سرکاری خزانے سے بوگس ادائیگیاں کے ذریعے کروڑوں روپے نکلوانے کے بعد رنگین محفلیں سجا کر طوا ئفوں کی نظر کر دیئے جاتے ہیں ۔مذکورہ انجینئر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے چند مافیا تماشائی کے ہمراہ بطور سرغنہ بقاعدہ مبینہ طور پر ان رنگین محفلوں میں سنائے رہتے ہیں ۔مذکورہ آفیسر نے اپنے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ایک خواتین ایس ڈی او کو بھی نہیں چھوڑا اور اس سے دھوکہ سے شادی کر کے اسے بھی مبینہ طور پر اپنی رنگین محفلوں کی زینت بنانے کے درپے تھا جس نے ایسے درندے سے بڑی مشکل نجات حاصل کی۔

 

مگر یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیکرٹری کیپٹن اسد بھی ایسے راشی آفیسر کی کرپشن سے لاعلم تصور کئے جاتے ہیں تاہم اس حوالے سے مذکورہ آفیسر دلشاد احمد موقف دینے سے انکاری ہے۔جبکہ سیکرٹری کیپٹن اسد کا کہنا ہے کہ ایسے کرپٹ عناصر کے خلاف محکمہ جلد انکوائری کر کے مذکورہ آفیسر کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

One Comment

  1. اس بندے نے تو ارشد محمود گھمن کی بہنوں کو بھی سہیلی بنا کر رکھا ہوا تھا۔ لیکن ارشد محمود گھمن کے گھر کا خرچہ ہی اپنی بہنوں سے چلتا تھا۔ لہزا ارشد محمود گھمن کو کوئی اعتراض نہ تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button