اہم خبریں

چکری شہزادے کی انٹری سے عثمان بزدار بوکھلاہٹ کا شکار ،ترین گروپ کےاراکین اسمبلی کو سر پر بٹھا لیا۔

By Editor arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی ) چکری کے چوہدری سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خاں کی آج پنجاب اسمبلی میں انٹری پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بردار کی بڑی پریشانیوں میں مزید اضافہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بردار نے اپنی کرسی بچانے کے لئے  جہانگیر ترین گروپ سمیت پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز سے نوازنے کے ساتھ ساتھ ضلعی  انتظامیہ کو بھی ان کے پروٹوکول کو اہمیت دینے کا احکامات جاری کر دیئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ  چوہدری نثار کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وہ آج بطور رکن صوبائی اسمبلی حلف اٹھانے کے لئے پنجاب  اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے جس پر چوہدری نثار علی خان کے اس فیصلے پر ن لیگی اراکین اسمبلی میں خوشی کی لہریں گھوم اٹھیں حکومت چوہدری نثار علی خان کی انٹری سے خوفزدہ ہو چکی ہے کہ شاید پنجاب حکومت کی تبدیلی کے لئے چکری شہزادے کی انٹری ہے جبکہ اس قبل جہانگیر ترین گروپ نے بھی پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا تھا۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان کی انٹری پنجاب حکومت کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button