اہم خبریںشہر شہر سے

وریو خاندان کے سپوت چوہدری خوش اختر سبحانی ایم پی اے انتقال کر گئے ۔

Editor arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی ) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سابق صوبائی وزیر خوش اخترسبحانی آف وریو انتقال کرگئے۔مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور مرحوم خوش اختر سبحانی کے چھوٹے بھائی طارق سبحانی نے رکن اسمبلی کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ  خوش اختر سبحانی دو ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق خوش اختر سبحانی جگر اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔خوش اخترسبحانی پنجاب اسمبلی کی نششست پی پی 38 سیالکوٹ سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے خوش اختر سبحانی معروف سیا ست دان سابق وزیر چوہدری اختر علی وریو مرحوم کے صاحبزادے تھے اور 4 بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button