اہم خبریںپاکستان

پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے،مخالفین میری حکومت کو گرانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔وزیراعظم عمران خان

Editor arshad Mahmood Ghumman

کوئٹہ (ٹی این آئی )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل رہاہے، مخالفین چاہتے ہیں حکومت کامیاب نہ ہو، فیل ہوجائے۔

قائد اعظم ریذیڈنسی ،زیارت میں تقریب سےخطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جب سے حکومت میں آئےاس وقت سےہی مخالفین نےکہا کہ حکومت ناکام ہوگئی، معیشت تباہ ہوگئی۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ  ماضی کے حکمرانوں کےگھر ، عیدیں اور جائیدادیں بھی باہرہیں،یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی ملک کاپیسہ باہر لےجائے اور ملک ترقی کرے، اگلے سال شرح نمو کی رفتار مزید بڑھے گی، جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ،اُنہیں اوپر لانے کی کوشش کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اگلی حکومت میں بلوچستان مزید ترقی کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button