
لاہور(ٹی این آئی)جوہر ٹاؤن میں دھماکہ 3افراد ہلاک اور 17افراد زخمی ہوگئے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئی جبکہزخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا،اس ضمن میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نےشہریوں کو جائے وقعہ سے دور رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہو ے کہا کہامدادی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے،سی سی پی او لاہور کی سی ٹی او لاہور کو ایمرجنسی گاڑیوں کے راستہ کلئیر رکھنے کی بھی ہدایت دیسی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہن ہے کہ دھماکہ کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی جائے حادثہ پر پہنچ گئے،سی ٹی لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہامدادی سرگرمیوں کےلئے ڈرائیورشن لگا دی گئی ہےاورایمبولینس اور ریسکیو کو زیرو روٹ فراہم کیا جارہا ہے، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر جوہر ٹاؤن جائے حادثہ پر پہنچ گئے،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر جائے حادثہ کا جائزہ لے رہے ہیں،
