
۔ PP-38سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں بھی ڈسکہ اور خوشاب کے انتخاب کی طرح شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا.صوبائی الیکشن کمشنر
Editor Arshad mahmood Ghumman
لاہور(ٹی این آئی)صوبائی الیکشن کمشنر، پنجاب غلام اسرار خان نے آج صبح 11بجے سیالکوٹ میں 28جولائی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب PP-38کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی، سی ای او ایجوکیشن مقبول شاکر، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرنذر عباس، ریٹرننگ آفیسرابرار احمد جتوئی، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرمیر محمد نوازاور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اشتیا ق احمد نے بھی شرکت کی۔ متعلقہ افسران نے الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے مختلف امور پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسراور ریٹرننگ آفیسرنے لاجسٹک اور انتظامی پلان پر بریفنگ دی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے سیکورٹی پلان کے حوالے سے بریف کیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر، پنجاب نے تمام افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا یہ اہم پیغام ہے کہ الیکشن کے عمل کی شفافیت قائم رکھنے کیلئے کو ئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور انتخابات غیر جانبدارانہ ہونگے۔ PP-38سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں بھی ڈسکہ اور خوشاب کے انتخاب کی طرح شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی قسم کا دباؤ ملحوظ خاطر نہیں لایا جائے گا۔
