
22 کروڑ عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین کر کس ویژن کی بات کرتے ہو۔رانا شمیم احمد
THE NEWS INTERNATIONAL(TNI)
سیالکوٹ(ذیشان ارشد گھمن) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 76سیالکوٹ وچیئرمین امور کشمیر گلگت بلتستان رانا شمیم احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عرصہ تین سال کے دوران 22 کروڑ عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ اور روزگار چھیننے والے کس ویژن کی بات کرتے ہیں،رانا شمیم احمد خان نے کہا ہے کہ سیاست ان کے بس کی بات نہیں ہے سیاست کو ہم عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر خود ساختہ تختیاں لگا کر آئے روز عوام کو گمراہ کرنے کے لئے جھوٹی سیاست کا سہارا لینے سےسیاسی شعور نہیں مل سکتا اگر سیاست کرنی ہے ہم سے کچھ سیکھ لیں بلکہ ہمارے گزرے ہوے دور حکومت سےسبق سیکھیں۔راناشمیم احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک عوامی جماعت کا نام ہے جس نے 22 کروڑ عوام کے لئے ہسپتالوں میں فری میڈیسن ،سستی چینی،سستا آٹا،سستا پٹرول، سستی بجلی،اور لوڈشیڈنگ بحران کو ختم کرنے کا اعزاز حاصل کیا مگر عقل کے اندھوں آپ لوگوں نے مہنگائی اور بروزگاری کے سوا دیا کیا ہے عوام کو آپ نے تو غریب آدمی سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہےاتنا قرضہ تو ہمارے دور حکومت میں نہیں لیا گیا تھا جتنا قرضہ آپ نے 3 سالوں میں لے کر ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور آج اگلے 2 سال کے لئے ملک کو گروی رکھنے کے درپے ہو۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقہ میں تاریخی ترقیاتی کا م کروائے جن کی ضمانت ہمارے سیاسی حریف خود ساختہ تختیاں لگا کر دے رہے ہیں۔راناشمیم نے کہا ہم باتیں کم اور حلقہ کے مسائل پر توجہ زیادہ دینے کے عادی ہیں۔