اہم خبریں

وزیراعلی عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید دوبارہ نیب کے ریڈار پر

By editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)‏وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے خلاف کرپشن کے ثبوت مل گئے۔وسیع جائیداد اور بنک اکاؤنٹس کا انکشاف۔انکوائری کے لئے نیب لاہور نے چئیرمین سے اجازت مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ریجنل بورڈ نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے خلاف کرپشن کے ثبوت ٹھیکداروں سے مبینہ طور پر اربوں روپے کی کمیشن وصول کرنےاور اہم سرکاری عہدوں پر کرپٹ افسران کی تعیناتیاں کر کے کروڑوں روپے رشوت وصول کرکے اربوں روپے کے آمدن سے زائد دستاویز ثبوت نیب کو مل چکے ہیں جس پر نیب نے چیئرمین نیب جاوید اقبال سے منظوری حاصل کر کے مذکورہ افسران کے خلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب سے منظوری حاصل کرنے کے بعد سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر طاہر خورشید کی گرفتاری کا بھی امکان ہے جبکہ طاہر خورشید کےمحکمہ سی اینڈ ڈبلیو پنجاب میں اس کے آدھی درجن سے زائد دست راست افسران کے آمدن سے زائد اثاثوں کے انکشافات پران  کی گرفتاری بھی کی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button