پاکستانشہر شہر سے

ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے’ موجودہ حکمرانوں نے 22 کروڑ عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا

Editor Arshad mahmood Ghumman

سمبڑیال (ذیشان ارشد گھمن) پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف  کی قیادت میں متحد ہے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ضلع سیالکوٹ سے کلین سویپ کرے گی ان خیالات  کا اظہار محمد ارشد وڑائچ ایم پی اے سمبڑیال نے بین الاقوامی خبررساں ادارے دی نیوز انٹرنیشنل (ٹی این آئی)سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے حکمرانوں نے تین سالوں کے دوران 22 کروڑ عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا اور یہاں تک کےان حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں نے آج لوگوں کوخودکشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے ارشد وڑائچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتی ہے میاں نوازشریف نے اس ملک کو بحرانوں سے نکالا مگر تبدیلی سرکار کے جھوٹے وعدوں نے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button