اہم خبریںجرم وسزا

ایگزیکٹو انجینئر سیکنڈ ڈویژن بلڈنگ لاہور فیصل سعیدکاٹھیکداروں کی مبینہ ملی بھگت سے بوگس کوٹیشیز کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کرنے کا انکشاف

By Editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی) محکمہ مواصلات وتعمیرات پنجاب کےایگزیکٹیو انجنیئر سیکنڈ ڈویژن بلڈنگ لاہور فیصل سعید نے اپنے من پسند ٹھیکداروں کی مبینہ ملی بھگت سے پیپرا رولز کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز کر تے ہوے قومی خزانہ کے10 کروڑروپے سرکاری بلڈنگز کی تعمیرات کی ریپئر نگ کی مد میں ٹینڈرز کرنے کی بجائے کوٹیشیز کر کے نکلوا کر آپس میں بندر بانٹ  کر لی۔

 

باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ مذکورہ آفیسر کی کرپشن کے چرچے اعلی افسران کے کانوں تک گھوچتے نظر آتے ہیں مگر مذکورہ آفیسر کے ایک پارٹنر اہم عہدے پر فائز ہونے کی وجہ سے محکمہ اس کے خلاف ایکشن کرنے سے بے بس دکھائی دیتا نظر آتا ہے ذرائع نے بتایا ایگزیکٹیو انجنیئر فیصل سعید کی گزشتہ ماہ کرپشن اور شکایات کے باعث تبادلہ کر دیا گیا تھا مگر مذکورہ آفیسر نے$10,000 ہزار ڈالرز ایک شخصیت کو پہنچا کر اپنے آرڈرز منسوخ کروالئے تھے مگر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کیپٹن اسد بھی اس کالز کے آگے اپنے پاوں نہ جما سکے اور اپنی سیٹ کو تحفظ دینے کے لئے اپنے ہی آرڈرز کو ردی کی ٹوکری کی نذر کر کے مذکورہ آفیسر کو قومی خزانہ کو مزید چونا لگانے کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔

 

ذرائع نے بتایا کے مذکورہ آفیسر کی کرپشن کو مد نظر رکھتے ہو تحقیقاتی اداروں نے کمر کس لی ہے تاہم اس حوالے سے ایگزیکٹیو انجنیئر فیصل سعید کا کہنا ہے کہ میڈیا کو میری پوسٹنگ نظر کیوں آتی ہے جس دن سے تبدیلی سرکار نے قدم رکھا ہے اعلی افسران کی جیبوں کو گرم کرنا نو کری کا حصہ بن گیا ہے ایسی خبریں ہماری کرپشن کا راستہ نہیں روک سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button