اہم خبریں

ق لیگ نےاپنا فیصلہ کیا انہیں پتا لگ جائے گا سیاست کیا ہوتی ہے۔شاہد خاقان عباسی

Editor Arshad mahmood ghumman

اسلام آباد( ٹی این آٸی) (ن) لیگ کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ق لیگ نےاپنا فیصلہ کیا انہیں پتا لگ جائے گا سیاست کیا ہوتی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ق لیگ نے اپنا فیصلہ کرلیا انہیں پتا لگ جائے گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔ یکم سے 4اپریل تک ووٹنگ ہوگی اورحکومت سے نجات ملے گی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سرپرائزعمران کونہیں بزدارکوملا۔ جووزیراعلی بہترین تھا اسے ہٹا دیا گیا جبکہ اپنی جماعت کے 11 ارکان بھی قربان کردئیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کے پاس کچھ کہنے کونہیں تھا توصرف کاغذ لہرادیا۔وزیراعظم کودھمکی آمیز خط پارلیمنٹ میں لانا چاہئیے۔ جب سےتحریک عدم اعتماد کاپراسیس شروع ہوا ہےکہیں سے کوئی کال نہیں آئی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کے پاس چند باقی ہیں ہم کوئی نیا کرپشن کا کیس بنانا چاہتے ہیں تو بنا لیں۔ حکومت کی کرپشن کے کیسز سینکڑوں ارب کے اندر ہیں۔ان کوحساب دینا ہوگا۔ کھلا چیلنج ہے مسلم لیگ (ن ) کے خلاف جو کیس بنائے وہ عوام کے سامنے رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button