
جرم وسزاشہر شہر سے
ڈی پی سیالکوٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال انسپکٹر محمد ریاض باجوہ کامنشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن،منشیات فروش 1400گرام چرس سمیت گرفتار
Editor Arshad mahmood Ghumman
سمبڑیال (ٹی این آئی)ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی زیرسرپرستی تھانہ سمبڑیال پولیس جرائم پیشہ افراد کیخلاف متحرک، پولیس نے بدنام زمانہ منشیات عامر گل کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال محمد ریاض باجوہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈرائی پورٹ چوک میں چھاپہ مار کر منشیات فروش عامر گل کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے دوران تلاشی ملزم کے قبضہ سے 1400 گرام چرس بھی برآمد کر لی ہے۔ملزم عام گل سرعام چرس فروخت کر رہا تھا۔اس موقع پر ایس ایچ او محمد ریاض باجوہ نے کہا کہ منشیات معاشرے کے لیے ناسور بن چکے ہیں اور ان ناسوروں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔