اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

سابق وزیراعظم عمران کی اہلیہ کا بھائی بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر ،6 جولائی کو طلب

Editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی) اینٹی کرپشن پنجاب نےسابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو سرکاری اراضی پر قبضےکے الزام میں تحقیقات کے لیے طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق  بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ پر دیپال پور میں سرکاری اراضی پر قبضےکا الزام ہے۔ان  پر الزام ہےکہ انہوں نے سرکاری مارکیٹ کی زمین غیرقانونی طور پر لیز پر دی اور  چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کے ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کرایاجس سے قومی خزانے کو 20 کروڑ روپےکا نقصان ہوا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دیپال پور میں سرکاری جگہ پر قبضہ کراکر دکانیں تعمیر کی گئیں۔

اینٹی کرپشن حکام نے بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو تحقیقات کے لیے 6 جولائی کو اینٹی کرپشن مرکز ساہیوال میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button