
فتنہ خان ملکی سالمیت کے لئے خطرہ بن چکالانگ مارچ کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکارہے،عمر سعید ملک
CEO. Arshad mahmood Ghumman
سمبڑیال (ٹی این آئی)فتنہ خان ملکی سالمیت کے لئے خطرہ بن چکا ہے لانگ مارچ کا مقصد چور دروازے سے گھس کر اقتدار حاصل کرنا ہے جس سے اس کے اصلی چہرہ سے عوام واقف ہو چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار سٹی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن عمر سعید ملک نے بین الاقوامی خبررساں ادارے ٹی این آئی سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی ناکامی پر عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے پر اتر آیا ہے جس کا بھارتی میڈیا بھر پور فائدہ اٹھا رہاہے۔عمر سعید ملک نے کہا کہ فتنہ خان کے دور اقتدار میں ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا مگرمسلم لیگ ن کے وزیراعظم محمد شہباز شریف اتحادیوں سےمل کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور ملکی معیشت کی بہتری کے لئے رات دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا سابق وزیراعظم عمران خان کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی جس کی وجہ سے یہ ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے کے لئے بیرونی سازشوں کو تقویت دینے کے لئے اقتدار حاصل کرنے کے لئے بلیک میلنگ پر اتر آیا ہے پاکستان قوم آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس بریفنگ کےبعداس کے اصلی چہرے سے واقف ہو چکی ہے۔