اہم خبریںپاکستان

(ق) کے صدر چوہدری شجاعت کی بلاول ہاؤس میں آصف علی زرداری سے ملاقات، ملکی سیاست، نگراں حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال، ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔

Chief executive, Arshad mahmood Ghumman

لاہور( ٹی این آئی)مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے لاہور بلاول ہاؤس میں شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے ملاقات میں نگراں حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی مسلم لیگ (ن) کی قیارت سے بھی رابطہ ہوا اور پنجاب کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 

علاوہ ازیں چوہدری شجاعت نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر آصف علی زرداری کو مبارکباد پیش کی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ہونے والی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی اور اس دوران چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔

 

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملکی اور پنجاب کے عام انتخابات سمیت دیگر سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کا اظہار کیا کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کا اظہار کیا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کے معاشی چیلنجز کو کنٹرول کرنا ہے تاکہ معیشت مضبوط ہو تو سیاست بھی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button