اہم خبریںپاکستان

ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کے معاملہ پرصدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

Chief executive, Arshad mahmood Ghumman

لاہور( ٹی این آئی)مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے سے متعلق بیان پر پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔صدر مسلم لیگ ق شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کے بیان پر وضاحت مانگ لی۔کیسے صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم کرسکتا ہے، آپ سے آپکے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت مانگی جاتی ہے، شوکاز نوٹس کامتن

ذرائع کے مطابق ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کے نام رجسٹرڈ ہونے کے باعث پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہوسکتی۔ چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button