
لاہور(ارشدمحمودگھمن)
ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چھٹہ نے پی ٹی آئی دور کے دونوں سابق وزرائے اعلی عثمان بزدار ،چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے اراکین اسمبلی کواربوں روپے کے میگا ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ طلب کرلیا،ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق اربوں روپے کے جاری اور پایہ تکمیل کو پہنچنے والے منصوبوں میں کرپشن کے شواہد سامنے آئے ہیں جن کی انویسٹی گیشن کرکے ذمہ داران افسران اور کنٹریکٹر ز کے خلاف قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی ڈی جی سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ اینٹی کرپشن میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کر کے ایماندار فرض شناس افسران سے میرٹ پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور قومی خزانہ کا بے دریغ استعمال کرنے والوں کا بھی محاصرہ کیا جائے گا،ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے بتایا کے شیخ رشید اور فرح گوگی کے خلاف درج مقدمات کی دوبارہ انکوائریاں ری اوپن کر دی گئی ہیں ڈی جی اینٹی کرپشن نے بتایا کے سابقہ حکومت کے دور میں چوہدری پرویز الٰہی اور عثمان بزدار نےاپنے اختیارات سے تجاوز کرکے اراکین اسمبلی کو نوازنے کے لئےاربوں روپے کے فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے انکشافات سامنے آئے ہیں اور بہت جلد کرپشن میں ملوث بڑے لوگوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔
