کھیل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،ہر کھلاڑی سے بہترین کارکردگی کی امید ہے، شاداب خان

ملتان (ٹی این آئی)ناردرن کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ٹرافی تھامنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہر کھلاڑی سے بہترین کارکردگی کی امید ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں ناردرن کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہماری ٹیم ایونٹ کی دفاعی چمپئن ہے اورعماد وسیم کی عدم موجودگی میں اِس ٹیم کی قیادت کرنا ان کیلئے اعزاز ہے۔ نوجوان آلراؤنڈر نے کہا کہ حیدر علی اور ذیشان ملک کے علاوہ ناردرن کا تقریباً پرانا اسکواڈ ہی برقرار ہے، انہیں ہر کھلاڑی سے بہترین کارکردگی کی امید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button