اینٹی کرپشن پنجاب نے بڑی کارروائی کر کےقبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی وا گذار کروا لی۔ڈی جی گوہر نفیس
لاہور (ٹی این آئی)اینٹی کرپشن پنجاب کی بڑی کاروائی قبضہ مافیا سے کروڑں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب
اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے گزشتہ روز قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کےقبضہ مافیا کے خلاف پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آپریشن کیا گیاجسمیں غیر قانونی قابضین سے 264 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔
ڈی جی گوہر نفیس کے مطابق واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت پانچ کروڑ چھتیس لاکھ ہےاینٹی کرپشن نے تین کروڑ چھتیس لاکھ مالیت کی 64 کنال اراضی جامپور کے علاقے موضع نواں بگراج سے واگزار کرائی
ڈی جی گوہر نفیس کے مطابق اینٹی کرپشن راجن پور نے موضع پٹی خُرد کے علاقے سے دو کروڑ مالیت کی دو سو کنال اراضی واگزار کرائی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہناہے کہ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ گوہر نفیس