
راولپنڈی (ٹی این آئی)آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا دورہ راولپنڈی، ریجن کے تمام ڈی پی اوز کیساتھ کرائم میٹنگ۔ جرائم کی بیخ کنی اور عوام کی سہولت کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابو نہ پانے والے سپروائزری افسران کو سیٹ پر رہنے کا حق نہیں ہو گا۔
آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی راولپنڈی میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے۔شہریوں کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہشہریوں کی بے لوث خدمت اور حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔