
صوبہ پنجاب میں آزاد جمو ں و کشمیر کے کل ووٹرز کی تعداد 3,90,551 (تین لاکھ نوے ہزار پانچ سو اکاون)ہے جبکہ صوبہ میں کل 795پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔الیکشن کمشنر
Editor Arshad mahmood Ghumman
لاہور(ٹی این آئی)صوبائی الیکشن کمشنر، پنجاب نے آزاد کشمیر انتخابا ت کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کی
صوبائی الیکشن کمشنر، پنجاب جناب غلام اسرار خان نے آج لاہور میں 25جولائی کو منعقد ہونے والے آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کے ساتھ اہم ملاقات کی۔ آزا د جمو ں و کشمیر کے کل 41انتخابی حلقوں میں سے 10حلقے صوبہ پنجاب میں موجود ہیں جن میں 25جولائی 2021 کو انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔اس سلسلہ میں ڈائریکٹر الیکشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران نے انتخابات کے انتظامی امور اور سیکورٹی پلان کے حوالے سے آگاہ کیا۔ صوبہ پنجاب میں آزاد جمو ں و کشمیر کے کل ووٹرز کی تعداد 3,90,551 (تین لاکھ نوے ہزار پانچ سو اکاون)ہے جبکہ صوبہ میں کل 795پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں صوبہ پنجاب سے 126امیدوار حصہ لیں گے۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے تمام افسران کو چیف الیکشن کمشنر کا پیغام دیتے ہوئے ہدایات دیں کہ انتخابات کی شفافیت پر ہر گز کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے۔علاوہ ازیں انہوں نے پولنگ ڈے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔
ہدیٰ علی گوہر
پبلک ریلیشنز آفیسر