
4
لاہور (ارشد محمود گھمن)
محکمہ( سی اینڈ ڈبلیو) ایم اینڈ آر بلڈنگ ڈویژن لاہور 2 ایگزیکٹیو انجنیئر غلام عباس ایس ڈی او ادریس احمد اور ایس ڈی فرخ اقبال نے قومی خزانہ 2 کروڑ روپےمبینہ طور پر ٹھیکداروں کی مبینہ ملی بھگت سے خورد برد کر لئے۔ذرائع کے مطابق ایس ڈی او ادریس احمد نے مبینہ طور بوگس ادائیگی ذریعے کالجز اور سکول کی مینٹنس کی مد میں 1کروڑ پچاس لانگ روپے جبکہ فرخ اقبال نے بھی مبینہ طور 50 لاکھ روپے کی بوگس ادائیگیاں کر کے قومی خزانہ کےکروڑوں روپے خورد برد کر لئے دونوں افسران نے اپنے طمع نفسانی کی خاطر ٹھیکداروں کو مبینہ طور غیر قانونی ادائیگیاں کیں۔ذرائع کے مطابق دونوں افسران نے غیر قانونی طریقے سے قومی خزانہ کے اربوں روپے کی بوگس ادائیگیاں کر کے اختیارات سے تجاوز کیا ہے علاوہ ازیں کروڑوں روپے کے نا جائز اثاثہ جات بنانے کابھی الزام ہے۔جبکہ ٹھیکدار وں کا کہنا ہے کہ دونوں ایس ڈی او افسران ہیڈ کلارک بختیار بٹ کی مبینہ ملی بھگت سے ٹھیکداروں کو بلیک میل کر کے رشوت بٹورنے ہیں ۔اس حوالے سے چیف انجینئر بلڈنگ کا کہنا ہے کہ ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی ہوگی۔