اہم خبریںجرم وسزا

مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور آپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کو حکومت پنجاب کا 5 دن پیرول پر رہا کر نے کا فیصلہ۔

لاہور (ٹی این آئی) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر حکومت پنجاب نے مسلم لیگ ن کی درخواست پر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو 5 روز کے لئے پیرول پر رہا کر نے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بردار نے کابینہ کے سپرد کیا تھا جس پر کا بینہ نے اس شرط پر پیرول پر رہا کر نے کی منظوری دی ہے کہ میاں شہباز شریف کی والدہ کےجسد خاکی پہچنے پر 5 روز کےلئے پیرول پر رہا کیا جائےگا۔یاد رہے کہ گزشتہ رات وزیر اعلی پنجاب عثمان بردار کی صدارت میں ہونےوالے اجلاس میں فیصلہ نہ ہو سکا جس پر وزیر اعلی نے معاملہ پنجاب کابینہ کے سپرد کر دیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button