جرم وسزا
جہیز سے متعلق قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور( ٹی این آئی)جہیز سے متعلق قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں پنجاب حکومت ،وزات قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔
درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ قانون کے مطابق والدین اپنی بیٹی کو صرف 5ہزار روپے تک جہیز ادا کرسکتے ہیں ،معاشرے میں لاکھوں روپے جہیز دینے کا رواج عام ہوچکا ہے ،لاکھوں روپے کا جہیز نہ ہونے سے سینکڑوںخواتین بغیر شادی کے زندگی گزار رہی ہیں ۔ استدعا ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو جہیز سے متعلق قانون پر عملدرآمد کا حکم جاری کرے ۔