لاہور (ٹی این آئی)ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پر مدثر قیوم ناہرہ ، انکے بھائی موجودہ ایم این اے اظہر قیوم ناہرہ اور والد سلطان احمد ناہرہ کے خلاف اینٹی کرپشن کو پرچہ درج کرنے کا ریفرنس بھیجا تھا
ملزمان نے غیر قانونی طور پر 267 کنال سے زائد سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا تھا۔
ڈی سی گجرانوالہ لیفٹینٹ (ر) سہیل اشرف نے اینٹی کرپشن کو سلطان احمد ناہرہ، مدثر ناہرہ، اظہر قیوم ناہرہ ، شہباز چٹھہ اور محکمہ مال کے افسران کے خلاف پرچہ کی استدعا کی تھی
ملزمان نے حلقہ پٹواری کی ملی بھگت سے موضع متوکے بھونکے میں 267 کنال سے زائد سرکاری زمین پر عرصہ دراز سے قبضہ کر رکھا تھا۔ ریفرنس کے مطابق ملزمان سے سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ہے۔تاوان کی مد میں ملزمان سے 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد پینل رینٹ وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرایا جائے گا۔ ریفرنس کےمطابق باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق
پنجاب بھر میں بلا امتیاز قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔ سرکاری املاک کی حفاظت متعلقہ محکموں کی زمہ داری ہے۔