اہم خبریںپاکستان

میری بھابی، بیگم کلثوم نواز کو ہم سے بچھڑے آج پانچ برس ہو گئے۔ میرے لیے وہ بڑی بہنوں کی طرح تھیں،میاں شہباز شریف کی ٹویٹ

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز)سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی اہلیہ اور میری بھابی، بیگم کلثوم نواز کو ہم سے بچھڑے آج پانچ برس ہو گئے۔ میرے لیے وہ بڑی بہنوں کی طرح تھیں جن کی شفقت، راہنمائی اور مخلصانہ مشورے میرا قیمتی اثاثہ ہیں۔

 

انہوں نے کہا ہےکہ آمریت کے خلاف ان کی بہادری، سیاسی بصیرت اور جدوجہد تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہے اور مشکل وقت میں سیاسی میدان میں جو شاندار کردار انہوں نے نبھایا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہی۔ افسوس! دنیا سے رخصت ہوتے وقت ان کے پیاروں کو ان سے دور کردیا گیا تھا یہ غم ہم بطور خاندان کبھی بھلا نہیں سکتے۔

 

میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، اہل خانہ اور تمام وابستگان کو صبر جمیل دے۔ آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button