پاکستان

وزیراعظم نہ استعفی دیں گے نہ ہی پارلیمنٹ تحلیل ہو گی شاہ محمود قریشی کا اعلان ۔

لاہور(ٹی این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سےحکومت کودی گئی 31 جنوری تک مستعفی ہونے کی ڈیڈ لائن مسترد کر دی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، پارلیمنٹ بھی تحلیل نہیں ہوگی، پی ڈی ایم کی مینار پاکستان جلسے سے انقلاب کی کوششیں نہایت غیرذمہ دارانہ ہیں، جمہوری تحریک میں ایک غیر جمہوری مطالبہ کیسے کر سکتے
انہوں نے کہا کہ اندر کی بات بتارہا ہوں پی ڈی ایم کی صفوں میں اسمبلی سے استعفے دینے کے معاملے پر اتفاق نہیں ، ذاتی ایجنڈے سے ہٹ کر مؤقف مذاکرات کی میز پر پیش کریں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے حکومت کو 31 جنوری تک مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن دی ہے ورنہ یکم فروری کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button