
اسلام آباد(ٹی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پالیسی کے تسلسل کے لیے میثاق معیشت ضروری ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔اسلام آباد میں پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی اور معاشی استحکام آپس میں جڑا ہے، میثاق معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے، ریاست کو صوبوں کے ساتھ مل کر ایک جامع منصوبہ بنانا ہوگا، ملکی ترقی کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے دیہی علاقوں کو ترقی دینا ہوگی، پاکستان ساڑھے 4 ارب ڈالر کا پام آئل برآمد کر رہا ہے، زرعی شعبہ ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں پاکستانی روپےکی قدر بھارتی کرنسی سے بہتر تھی، ماضی میں بھارت نے ہمارے منصوبوں کی تقلیدکی۔
انہوں نےکہا کہ ہرقدم پر حکومت کو تاجروں کی تجاویز اور آراء کی ضرورت ہوگی،حکومت دی گئی اچھی تجاویز پر عمل کرے گی