جرم وسزا

منی لانڈرنگ ریفرنس، سلمان شہباز کی طلبی کا اشتہار آویزاں

لاہور(ٹی این آئی)شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ سلمان شہباز کی طلبی کے اشتہارات کمرہ عدالت ،رہائشگاہ اور عوامی مقامات پر آویزاں کردئیے گئے ۔
اشتہار کے متن میںکہا گیا ہے کہ سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تاہم وہ پیش نہ ہوئے،سلمان شہباز جان بوجھ کر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے،سلمان شہباز 13اکتوبر کو عدالت پیش ہوکر ٹرائل کا سامنا کریں۔
احتساب عدالت نے ڈی جی نیب کو آئندہ سماعت پر سلمان شہبازکے حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button