یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء کی دستیابی لاہوریوں کے لئے امتحان بن گئی۔
لاہور (ٹی این آئی ) یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء کی دستیابی لاہوریوں کے لئے امتحان بن گئی، خریداری کےلئےگئے تو کیا ملے گا کیا نہیں ملے گا? کسی کو کچھ خبر نہیں، چینی بحران کنٹرول ہوا تو گھی کے بحران نے سر اٹھا لیا، لاہوریئے خریداری کرتے کرتے سر چکرا کر رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے تمام چھوٹے بڑے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی بحران کم ہوا تو گھی کے بحران نے سر اٹھا لیا، انتظامیہ نے لاہوریوں کو دو کلو سے زائد گھی خریدنے سے منع کر دیا، کسی بھی شہری کو دو پیکٹ سے زیادہ گھی فروخت نہیں کیا جا رہا، سستے گھی کی خریداری کے لئے لاہوریئے بار بار چکر لگانے پر مجبور ہو گئے، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کے سٹاک بہتر ہوئے تو چینی کے خریدار کم ہو گئے البتہ گھی کی کمی کے باعث گھی کے خریدار بھی زیادہ ہو گئے۔
لاہوریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سستے گھی کا سٹاک محدود ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامناہے، حکومت سستے گھی کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوں۔
دوسری جانب سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر گوشت ایک دم 10 روپے سستا ہو گیا جس کےبعد نئی قیمت 303 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 7 روپے کمی کے بعد 201 روپے، پرچون ریٹ بھی 7 روپے کمی کے بعد 209 روپے فی کلو ہو گیاہے۔فارمی انڈے 1 روپیہ اضافے کے بعد 173 روپے فی درجن ہو گئےہیں۔