پاکستان

جہانگیر ترین کیلئے بری خبر:گرفتاری کاامکان

اسلام آباد(ٹی این آئی) ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کی گرفتاری کے لیے ورکنگ پیپرزکی تیاری شروع کردی گئی تفصیلات کے مطابقفیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبرکی ایف آئی اے آمد کے بعد سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیرترین سے متعلق کیسزکی انویسٹی گیشن میں ایک بارپھرتیزی آگئی جس کے بعد پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیرترین اوران کے اہلخانہ کے خلاف درج مقدمات کی تحقیقات کی پراگرس رپورٹ تیارکرلی گئی۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق جہانگیرترین کی گرفتاری کے لیے ورکنگ پیپرزکی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ جس کے لیے کیسز کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی بھی ایک بار پھرڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کے حوالے کردی گئی ہے۔واضح رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ پر جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، دو بیٹیوں، داماد اور فیملی کے دیگر افراد پر 2 مقدمات درج کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button