
لاہور(ٹی این آئی) محکمہ موسمیات نے ڈینگی کے پھیلاو کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ۔اکتوبر میں ڈیئنگی کے پھیلاؤمیں اضافے کی پیشگوئی ،ملک کے 10 بڑے شہروں سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میں ڈیئنگی کے پھیلاؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔کراچی ، لاہور، پشاور، راولپنڈی،اسلام آباد، حیدرآباد فیصل آباد سیالکوٹ لاڑکانہ اور ملتان میں ڈیئنگی میں اضافہ کا امکان ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ڈیئنگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے