شوبز

ٹی وی میزبان و سیاسی راہنما عامر لیاقت حسین اور تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے ایک دوسرے پر شرم ناک الزامات عائد کرنے کا سلسلہ جاری

Editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)ٹی وی میزبان و سیاسی راہنما عامر لیاقت حسین اور ان کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے ایک دوسرے پر شرم ناک الزامات عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے دونوں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔دانیہ شاہ اور عامر لیاقت حسین نے رواں سال فروری میں شادی کی تھی اور دو روز قبل7 مئی کو دانیہ شاہ نے بتایا کہ انہوں نے تنسیخ نکاح کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیح نکاح کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد اگرچہ ابتدائی طور پر عامر لیاقت حسین نے مذکورہ خبر کو جھوٹا قرار دیا لیکن بعد ازاں اہلیہ کے خلاف شرمناک الزامات کی مبینہ آڈیوز شیئر کرتے ہوئے ان کی کردار کشی کی۔دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس عامر لیاقت کی جانب سے ظلم و تشدد کرنے کے تمام ثبوت موجود ہیں اور وقت آنے پر وہ انہیں سامنے لائیں گی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیہ شاہ نے روتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نے نہ صرف ان پر بلکہ ان کی والدہ کی بھی ’کردارکشی‘ کی اور ان کا لحاظ تک نہ کیا۔دانیہ شاہ نے روتے ہوئے بتایا کہ عامر لیاقت نے ان کی ’کردارکشی‘ کرتے ہوئے ان کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انتہائی غلیظ باتیں لکھیں اور ساتھ ہی سوال کیا کہ اگر وہ اتنی ہی خراب تھیں تو انہوں نے ان سے شادی کیوں کی۔خود سے 31 برس کم عمر دلہن کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہونے پر عامر لیاقت کی وضاحتدانیہ شاہ نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت حسین انہیں دھمکیاں بھی دے رہے ہیں اور یہ کہ وہ ان سے کوئی چیز نہیں لینا چاہتیں، عورت صرف عزت ہی چاہتی ہے، انہیں میڈیا پر آنے کا کوئی شوق نہیں۔ایک سوال کے جواب میں دانیہ شاہ نے واضح کیا کہ وہ عامر لیاقت حسین سے کسی بھی صورت میں صلح نہیں کر سکتیں، جو شخص ان کی زندگی تباہ کرنے پر تیار ہو، ان سے وہ صلح نہیں کر سکتیں۔خیال رہے کہ دانیہ شاہ شوہر عامر لیاقت حسین سے 31 برس کم عمر ہے، انہوں نے شوہر سے تنسیخ نکاح کے لئے پنجاب کے ضلع بہاولپور کی عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے، جس پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔دانیہ شاہ سے قبل عامر لیاقت حسین نے جولائی 2018 میں خود سے کم عمر ماڈل طوبیٰ انور سے شادی کی تھی، جنہوں نے ان سے فروری 2022 میں خلع لے لی تھی۔اس سے قبل عامر لیاقت حسین نے پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے کی تھی، جن سے انہیں دو جواں سالہ بچے بھی ہیں مگر ان سے بھی ان کی شادی دسمبر 2020 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔عامر لیاقت حسین کی جانب سے کردار کشی کیے جانے کے بعد دانیہ شاہ نے بھی شوہر کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان پر الزامات کی بارش کی۔عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر متعدد وائس کلپس شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مبینہ مذکورہ آڈیو کلپس دانیہ شاہ کی ہیں، جن سے متعلق انہیں شادی کے بعد علم ہوا کہ وہ ’بدکردار‘ خاتون ہیں۔ٹی وی میزبان نے متعدد وائس کلپس شیئر کیں، جن میں مبینہ طور پر دانیہ شاہ کو دوسرے لوگوں سے بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، مذکورہ کلپس میں وہ ’غیر مہذب‘ اور ’ناشائستہ‘ باتیں کرتی سنائی دیں۔مذکورہ کلپس کو شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا کہ انہیں دانیہ شاہ کے ’بدکردار‘ ہونے سے متعلق شادی کے بعد علم ہوا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اس سے بھی زیادہ ثبوت موجود ہیں۔عامر لیاقت حسین نے آڈیو کلپس کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دانیہ شاہ اور ان کے اہل خانہ کی بھی کردارکشی کی۔عامر لیاقت حسین تیسری بار رشتہ ازدواج سے منسلک ان کی جانب سے متعدد وائس کلپس شیئر کیے جانے کے بعد دانیہ شاہ نے بھی مبینہ طور پر عامر لیاقت کی آڈیو کلپس شیئر کیں، جن میں وہ ان پر سخت غصے میں چِلاتے سنائی دیے۔متعدد کلپس میں مبینہ طور پر عامر لیاقت کو انتہائی غصے میں دانیہ شاہ پر چِلاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔دانیہ شاہ نے مذکورہ کلپس کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نشہ کرنے کے منفی اثرات ایسے ہی ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button