اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

سب انجینئر PAK PWD سیالکوٹ کا اپنے دوست ٹھیکیدار کوترقیاتی منصوبوں کی مبینہ کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیاں کرانے کا انکشاف

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی)باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پاکستان نے این اے 76 سمبڑیال کے لئے ن لیگ کے منتخب رکن قومی اسمبلی رانا شمیم احمد کو 50 کروڑ روپے کی ترقیاتی گرانٹ جاری کی ہمارے ذرائع کے مطابق تحصیل سمبڑیال کی یونین کونسل روڑس کے لئے تقریبا 2 کروڑ پچاس لاکھ کاٹینڈر جاری ہوا

 

تو متعلقہ سب انجینئر اسد نے مبینہ طور ٹھیکیدار منور سے ساز باز کر لی اور ناقص میٹیریل کے ساتھ ساتھ متعدد دیہات، کے ناموں پر بوگس ادائیگیاں کرکے مبینہ طور پر اکروڑ روپے کے فنڈز کی آپس میں بندر بانٹ کر لی ہے اس حوالے سے اہل علاقہ نے متعلقہ محکمہ کی بڑھتی ہوئی کرپشن کی بابت خادم پاکستان کی خادمیت پر سوالات اٹھائے دیئے ہیں اہل علاقہ کے لوگوں نے ایم این رانا شمیم احمد اور وزیراعظم پاکستان سے فوری سب انجینئر اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے

 

جبکہ ہمارے ذرائع کے مطابق ایک شہری کی درخواست پر DG,FIAنےکرپشن، ناقص میٹیریل کا استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے خلاف ڈائریکٹر لاہور ایف آئی اے کو فوری تحقیقات کر کے کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے، جبکہ دوسری جانب وفاقی محتسب اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو تحقیقات کروانے کے درخواست بھی ارسال کر دی ہے ،جب اس حوالے سے موقف دریافت کرنے کے لئے ٹھیکیدار منور اور اسد سب انجینئر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کرتے ہوے اعلی افسران کو بھی ذمہ دار قرار دے دیا۔یاد رہے کے مذکورہ سب انجینئر ایک سابق سکول ٹیچر ویرووالہ کا رہائشی ہے اور مذکورہ سب انجینئر کے مبینہ طور پر اسلام آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں کروڑوں کے قیمتی اثاثہ جات کے انکشافات بھی سامنے آئے ہیں، تاہم اس حوالے سے چیف انجینئر لاہور نے بھی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button