کاروبار

موجودہ مشکل حالات میں ایف بی آر کے نوٹسز غیرضروری ، واپس لیاجائے' آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور ( ٹی این آئی)آل پاکستان انجمن تاجرا ن کے صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کورونالاک ڈائون کے بعد کاروبار کھولنے والے تاجروں کی مشکلات ابھی کم نہیں ہوئیں لیکن فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹسزکا اجراء کردیا گیا ہے ،کاروباری برادری مشکلات سے باہر نکلنے کی بھرپور کوششیں کررہی ہے جس کیلئے حکومتی سر پرستی بھی نا گزیر ہے ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور لاہورکی مختلف مارکیٹوں کے عہدیداروں کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اشرف بھٹی نے کہاکہ موجودہ مشکل حالات میں ایف بی آر کے نوٹسز غیرضروری ہیں جنہیں فوری واپس لیا جاناچاہیے ۔
حکومت سے مطالبہ ہے کہ موجودہ حالات میں پالیسیوں پر نظر ثانی کر کے کاروباری برادری کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں ، اگر تاجراپنے پائوں پر کھڑے ہوں گے تو ٹیکسز دینے کے قابل ہوں جس سے معیشت کوبھی سہاراملے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروںکے دیرینہ مسائل کو حل کرے ، تجاوزات ختم کرائی جائیں اور پارکنگ پلازے بنائے جائیں ۔ ٹیکسیشن کے نظام میں آسانیاںپیدا کی جائیں خاص طور پر ٹیکسوں کو یکجاکرکے ان کی شرح میں کمی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button