انٹرنیشنلپاکستان

آرمی چیف سے قطر امیری ائیر فورس کے کمانڈر میجر جنرل سلیم حماد آلنابت نے ملاقات کی

اسلام آباد (ٹی این آئی) آرمی چیف سے قطر امیری ائیر فورس کے کمانڈر میجر جنرل سلیم حماد آلنابت نے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر امیری ائیر فورس کے کمانڈر میجر جنرل سلیم حماد آلنابت نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کے سااتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج دفاعی شعبے میں قطر کی مسلح افواج کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قطری فضائیہ کے سربراہ نے بھی علاقائی امن و سلامتی میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button