اسلام آباد(ٹی این آئی)پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے موٹروے زیادتی کیس کی میڈیاکوریج پر پابندی عائد کردی۔پیمرا نے تمام میڈیا چینلز کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیاپرنشرہونے سے شواہداورکیس سے متعلق دیگرحساس معاملات کونقصان پہنچ سکتا ہے۔
جمعہ کوپیمرا نے موٹروے زیادتی کیس کی میڈیاکوریج پر پابندی عائد کردی۔اے ٹی سی کے حکم پرپیمرا نے موٹروے زیادتی کیس پرپابندی لگائی۔پیمرا کی جانب سے تمام نشریاتی اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیاپرنشرہونے سے شواہداورکیس سے متعلق دیگرحساس معاملات کونقصان پہنچ سکتا ہے،اے ٹی سی کا فیصلہ ہے ملزم سے تفتیش،شواہد، متاثرہ خاتون سے متعلق بات چیت میڈیاپرنشرنہ ہو۔